یبر ایجنسی کے کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سابقہ میڈیا ترجمان کی لاش باڑہ سپاہ سے بر آمد ہوئی ہے

08/23/2014 21:35

خیبر ایجنسی کے کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سابقہ میڈیا ترجمان کی لاش باڑہ سپاہ سے بر آمد ہوئی ہے ۔زرخان آفریدی تین ہفتے قبل نامعلوم افرادنے اغواء کیا تھا ۔پولیٹیکل حکام نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔واقعات کے مطابق ہفتہ کی صبح قبیلہ بر قمبر خیل سے تعلق رکھنے والے حاجی زر خان آفریدی کی لاش پر اسرار طور پر باڑہ کے نواحی علاقہ سپاہ سپین قبر سے ملی ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کالعدم لشکر اسلام کے سابق ترجمان زرخان آفریدی تین سال قبل لشکر اسلام کے سرگرم رکن تھے جس کے بعد تنظیم سے اختلافات پیدا ہوئے اور کچھ عرصہ قبل لشکر اسلام سے کنارہ کشی اختیارکر کے روپوش ہوگئے تھے ۔ذرائع نے کہا کہ تین ہفتے قبل زرخان آفریدی کو نامعلوم افراد نے اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جس کے بعد ہفتے کی صبح سپاہ کے سپین قبر میں ان لاش پڑی تھی جیسے شناخت کے بعد ورثا ء کے حوالے کر کے بر قمبر خیل میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ زر خان آفریدی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے پیش آیاہے تاہم ان کی پر اسرار موت کی صحیح وجوہات معلوم نہ ہوسکی اور نہ کسی گروپ نے ابھی تک ذمہ داری قبول کی ہے ۔