دریائے اٹک نے باڑہ کے ایک نوجوان طالب علم کو نگل کر ان کی رشتہ داروں سے عید خوشیاں چھین لی ہے

10/08/2014 19:43

باڑہ نیوز ڈاٹ نیٹ


دریائے اٹک نے باڑہ کے ایک نوجوان طالب علم کو نگل کر ان کی رشتہ داروں سے عید خوشیاں چھین لی ہے۔محمد عمر اپنے دوستوں کے ساتھ عید منانے دریائے کابل میں نہا رہے تھے کہ پانی میں ڈوب کر دم توڑ گئے ۔واقعات کے مطابق پیر کی صبح تحصیل باڑہ اکاہ خیل گڈ ملنگ کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے نجی سکول ابو بکر پبلک کے نویں جماعت کے طالب علم محمد عمر ولد سید میر خان اپنے دوستوں کے ہمراہ اٹک گئے تھے جہاں وہ نہانے کے دوران پانی میں ڈوب گیا دوستوں نے انہیں بچانے کی بہت کوشش کی مگر ان کی کوششیں بے سود ثابت ہو کر محمد عمرپانی کی لہروں کا شکار ہو کر ان سے جدا ہو گئے ۔ محمد عمر کے سکول پرنسپل نے رابطہ پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریسکیو کے مقامی غوطہ خوروں نے ان لاش کونکال کر دوستوں کے حوالے کر دی جو بعد میں ان کے دوستوں نے ان کی نعش باڑہ میں اپنے ورثاء کے حوالے کر دی جہاں ان کے رشتہ داروں کی خوشیاں غم میں تبدیل ہوکر ایک کہرام مچ گیا ۔انہوں نے کہا کہ محمد عمر ایک نہایت محنتی اور ہونہار طالب علم تھے اور وہ اپنے کلاس میں سالانہ امتحان میں تیسری پوزیشن ہولڈر بھی تھے ۔واقعے کے بعد محمد عمر کو آہوں اور سسکیوں میں اپنے آبائی قبریستان میں سپرد خاک کیے گئے ۔