خیبر ایجنسی کے وادی تیراہ میں شدت پسند تنظیم کے اہم کمانڈر یموٹ کنٹرول بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ہے ۔پولیٹیکل حکام

08/25/2014 22:17

خیبر ایجنسی کے وادی تیراہ میں شدت پسند تنظیم کے اہم کمانڈر یموٹ کنٹرول بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ہے ۔پولیٹیکل حکام نے کمانڈر خیبر جان کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تیراہ کے پہاڑی علاقہ مہربان کلی میں شدت پسند تنظیم کے ایک سرگرم کمانڈر خیبر جان عرف خیبرے کوکی خیل سکندر خیل اپنے گھر کے قریب نامعلوم شدت پسند گروپ کی جانب سے نصب کردہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے ۔ذرائع نے بتایا ہے کمانڈر خیبرے کئی سال پہلے باڑہ کے مقامی تنظیم امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے رضاکار تھے اور جب امر بالمعروف کے امیر نامدار جاں بحق ہوگئے تو وہ کالعدم تنظیم لشکر اسلا م میں شامل ہوئے جس کے بعد وہ تیراہ کوکی خیل میں برسر پیکار تحریک طالبان میں ایک سرگرم کمانڈر کی حیثیت سے شامل ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کمانڈر خیبرے سابقہ ایجنسی ایجوکیشن سید رضی شاہ کے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے ۔