باڑہ میں دو روزہ انسداد پولیو مہم میں 36ہزار سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے ۔پولیٹیکل حکام

08/28/2014 23:16

باڑہ میں دو روزہ انسداد پولیو مہم میں 36ہزار سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے ۔پولیٹیکل حکام باڑہ کے مطابق27 اگست سے شروع ہونے والے دو روزہ باڑہ سپیشل پولیو مہم میں محکمہ صحت خیبر ایجنسی کی انسداد پولیو مہم کے 240 ٹیموں پر مشتمل 480پولیو ورکرز اور دیگر رضاکاروں نے حصہ لیا ۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ باڑہ ناصر خان نے اس خصوصی پولیو مہم کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی تعاون سے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں یہ خصوصی مہم جاری رہے گی اور ہفتے میں دو دن مسلسل نہ صرف دیہاتی علاقوں میں پولیو مہم جاری رہے گی بلکہ باڑہ کے میدانی علاقوں اور دورافتادہ پسماندہ علاقوں میں بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا محکمہ صحت خیبر ایجنسی کے متعلقہ اہلکاروں اور پولیوٹیموں کو فول پروف سکیورٹی دی جارہی ہے اور تحصیل باڑہ کے ہر قبیلے کے علاقائی مشران پولیو مہم میں بھر پور طریقے سے نہ صرف تعاون کر رہے ہیں بلکہ اپنے بچوں قطرے بھی پلاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عیدا لفطر کے بعد خصوصی پولیو مہم کا یہ پہلا راؤنڈ ہے اوردوسرا راؤنڈ بھی بہت جلد شروع کیا جائے گا ۔