باڑہ اکاہ خیل میں عسکریت پسندوں نے امن شریشتہ اکاہ خیل کے ایک اور کمانڈر کاگھر بموں سے اڑا دیا

08/23/2014 21:34

باڑہ اکاہ خیل میں عسکریت پسندوں نے امن شریشتہ اکاہ خیل کے ایک اور کمانڈر کاگھر بموں سے اڑا دیا ۔گھریلوں سامان اور چھتوں کے گارڈرز بھی ساتھ لے گئے ۔امن شریشتہ اکاہ خیل کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ شین درنگ شریف سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب گزشتہ رات ایک درجن سے زائد مسلح نامعلوم عسکریت پسند امن شریشتہ اکاہ خیل کے کمانڈر زمان گل ولد حیدر گل سنزل خیل کے خالی گھر میں گھس گئے ۔عسکریت پسندوں نے مکان کے چھت اور کھڑکیاں اور دیگر سامان کو قبضے میں لیکر جبکہ گھر کی چاردیواری اور کمروں میں بارود رکھ کر دھماکے سے اڑا دیا ۔اکاہ خیل امن کمیٹی کے ترجمان زرولی آفریدی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عسکریت پسندوں نے امن کمیٹی کے تین رضاکاروں کے مکانات مسمار کئے ہے ۔