باڑہ نیوزڈاٹ کام

08/22/2014 23:09
خیبر ایجنسی وادی تیراہ میں حکومت نے مختلف قبیلوں کے لئے امن کمیٹیاں تشکیل دینے کا آغاز کر دیا ہے ۔زخہ خیل قبائل اور شلوبر نے امن شریشتہ بنانے کا اعلان کر کے چالیس رکنی کمیٹی کے لئے زخہ خیل سے بیلدار خان اور شلوبر حاجی کپتان کو امن کمیٹیوں کا سربراہ مقرر کر دیا ہے دیگر قیبلوں کے عمائدین بھی حکومت کے...
08/22/2014 23:07
باڑہ اکاہ خیل میں طوفانی بارشوں سے مکانات کے چھت گرنے سے مختلف مقامات میں ایک خاتون جاں بحق دوبچوں سمیت 8افراد زخمی ۔ایک درجن سے زائد مکانات اور کھڑی فصلیں اور سبزیاں تباہ ۔واقعات کے مطابق گزشتہ روزخیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ کے نواحی علاقہ سپین قبر اکاہ خیل میں تیز بارشوں اور آندھی کی وجہ سے ایک...
08/17/2014 21:15
فاٹا اولمپیکس ایسوسی ایشن کے جنرل سکرٹری شاہد خان شینواری نے کہا ہے کہ فاٹا میں کھیلوں کے ذریعے مخالف قوتوں کی جانب سے کھینچی گئی فاٹا کی بری تصویر بہت جلد مٹ جائے گی اور کھیلوں کی فروغ سے فاٹا میں امن قائم کرنے کا ایک تاریخی مثال قائم کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے پہلا ٹرائبل...
08/15/2014 19:53
باڑہ نیوز ڈاٹ نیٹ   باڑہ ملک دین خیل میں اسلحہ و بارود سے بھری گاڑی پرسکیورٹی فورسز کی فائرنگ ،زوردار دھماکے سے گاڑی میں آگ لگی جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت مشتبہ افراد جاں بحق ہو گئے جس کی شناخت نہ ہو سکی ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ ملک دین خیل سور ڈھنڈ میں جمعرات اور...
08/15/2014 19:43
باڑہ نیوز ڈاٹ نیٹ خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ نے کہا کہ جلوزئی متاثرین کے تما م بنیادی مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا ہے اورباڑہ آئی ڈی پیز کو بہت جلد باعزت طور پر وطن واپسی کی خوش خبری سنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ قبائلی مشران اور نوجوانان امن کی بحالی میں حکومت کا ساتھ دیکر...
08/13/2014 21:50
08/13/2014 21:22
شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز نوجوانوں کے لئے گورنر خیبر پختونخواء کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اینڈ کلچرفاٹاکی تعاون سے (آئی ڈی پیز سمائل تھرو سپورٹس گالا 2014)کے نام سے منسوب مختلف کھیلوں کا بڑا میلہ بنوں کے قاضی مہیب ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہو گئی ہے ۔منگل کے روز اس بڑے ایونٹ کا افتتاح رنگا...
Items: 8 - 14 of 69
<< 1 | 2 | 3 | 4 | 5 >>

Developed by Rafi Afridi

Email: afridispk@gmail.com 

Website: www.afridispk.webnode.com

 

   اس ہفتے کی خبریں    

باڑہ نیوز ڈاٹ نیٹ 

خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ نے کہا کہ جلوزئی متاثرین کے تما م بنیادی مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا ہے اورباڑہ آئی ڈی پیز کو بہت جلد باعزت طور پر وطن واپسی کی خوش خبری سنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ قبائلی مشران اور نوجوانان امن کی بحالی میں حکومت کا ساتھ دیکر اپنی محرومیوں کا خاتمہ کر سکتا ہے ۔آئی ڈی پیز کا مسائل کا بخوبی اندازہ ہے اور ہم ہر ممکن طریقے سے ان کی محرومیوں کا اذالہ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے جلوزئی کیمپ میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب متاثرین کے ایک بڑے مجمعے سے خطاب کے دوران کیا ہے ۔تقریب میں رکن قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل ، ایم این اے باڑہ حاجی ناصر خان سنیٹرفاٹا حاجی خان آفریدی ،ایڈیشنل پی اے خیبر غلام حبیب اور اے پی اے باڑہ ناصر خان کے علاوہ کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین و باڑہ آئی ڈی پیز شریک ہوئے 

 

باڑہ ملک دین خیل میں اسلحہ و بارود سے بھری گاڑی پرسکیورٹی فورسز کی فائرنگ ،زوردار دھماکے سے گاڑی میں آگ لگی جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت مشتبہ افراد جاں بحق ہو گئے جس کی شناخت نہ ہو سکی ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ ملک دین خیل سور ڈھنڈ میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات کو ایک ایک موٹر کار پہاڑی علاقے سے باڑہ کی جانب جارہی تھی جیسے ہی گاڑی فورٹ سلوپ کیمپ کے قریب آپہنچی تو فورسز نے گاڑی کو مشکوک سمجھ کر اس پر راکٹ فائر کیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود بارود پھٹ گئے اور گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چارمشکوک افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے

 

باڑہ میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو باغی شدت پسند جان بحق ہو گئے پولیٹکل حکام کے مطابق ایک واقعہ باڑہ کے نواحی علاقہ نالہ یوسف تالاب میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مقامی تنظیم سے منحرف ہونے والے سرگرم شدت پسند سیف اللہ ملک دین خیل وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم طبی امداد کے دوران شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 

باڑہ کے علاقہ کالا خیل میں کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق ۔واقعہ کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے پیش آیا ہے ۔ 

 

 

جمرود میں محکمہ ایجوکیشن کا کلاس فور ملازم نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ۔مجروح کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا ہے جبکہ اس کی حالت تشویشناک بتایا جاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو چند مسلح افرادنے پاک افغان شاہرہ پر قائم ایجنسی ایجوکیشن افیس میں گھس کر مین گیٹ میں دیوٹی دینے والے چوکیدار نبی گل کواندھا دند کلاشنکوف سے فائر کر کے شدید زخمی کر دیا ہے

 

کوکی خیل قبائل کے ذیلی شاخ مدوخیل کے ایک اور شخص کو نامعلوم شدت پسندوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے

 

جمرود میں چھٹی پر آئے ہوئے فرنٹیئر کور کے حوالدار کو شدت پسندوں نے ذبح کر کے لاش ویرانے میں پھینک دیا ۔شدت پسند جائے واردات سے فرار جمرود پولیٹیکل انتظامیہ نے نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف رپورٹ درج کر لی ۔سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کی علیٰ الصبح تحصیل جمرود کے علاقہ شنگیڑی میں ایک برساتی نالے سے سوات سکاؤٹس یونٹ کے حوالدار عطااللہ مدو خیل قوم کوکی خیل سکنہ ناشوڑہ کی سربریدہ لاش ملی جس پر مقامی لوگوں نے پولیٹیکل انتظامیہ کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد انتظامیہ نے مقتول کی نعش کو شناخت کے بعد ورثا ء کے حوالے کردی ۔مقتول حوالدار کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز اپنے گھرناشوڑہ کو عید کی چھٹی گزارنے آیا تھا کہ نامعلوم مسلح شدت پسندوں نے انہیں رات کے وقت اغواء کرنے کے بعدمیں شنگیڑی کے مقام پر ذبح کر کے ان لاش کو قریبی نالے میں پھینک دیا ۔

 

خیبر ایجنسی کے فلاحی تنظیم امید خیبر ویلفیئرکے چیئر مین صحبت خان آفریدی نے کہا ہے کہ ایجنسی میں نادار اور مفلس لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور انہیں مناسب سہولیات کی فراہمی میں امید خیبرویلفیئر کوئی کثر نہیں چھوڑے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز امید خیبر ویلفیئر کی جانب سے تحصیل باڑہ کے یتیم اور بے سہارا افراد کے لئے عید فوڈ پیکیج کی منعقدہ تقریب میں کیا ہے ۔ تقریب کے اس موقع پرامید خیبر ویلفیئر کے رضا کاراور خیبر یونین کے حارث آفریدی ،عبدالصمد آفریدی اور دیگر کارکنان بھی شریک ہوئے۔صحبت خان آفریدی نے کہاکہ فاٹا میں اپریشن اور کرفیو کی وجہ سے علاقے کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ غربت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔ہزاروں کی تعداد میں بچے یتیم ہو چکے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے روزگا ہو چکے ہیں جس کی بنا پر ماضی میں متوسط درجے کے لوگ بھی غربت کے سکنجے میں آگئے ہیں جو کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔انہوں نے کہا کہ صرف خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں اس وقت5000کی تعداد میں یتیم بچے موجود ہے جبکہ 8000افرادغربت کی لکھیر سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں لیکن ان کی فلاح کے لئے ابھی تک کوئی معقول بندوبست نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پورے فاٹا کی سطح پر یتیم اور نادار لوگوں کی امداد کی جائے جس کے لئے نہ صرف ملکی سطح پر امداد کی ضرورت ہے بلکہ بیرون ملک صاحب استطاعت لوگوں سے بھی تعاون کی اپیل کی جاتی ہے ۔تقریب کے آخر میں تحصیل بارہ سے تعلق رکھنے والے قبیلہ ملک دین خیل ،کمر خیل ،کالا خیل آدم خیل۔زخہ خیل ،سپاہ ،اکاہ خیل ،شلوبر اور بر قمبرخیل کے 60 بے سہاراخاندانوں میں عیدالفطر فوڈ پیکیج تقسیم فوڈ ائٹمز میں چاول ،گھی دال ،مونگ اور دیگر خوارکی اشیاء شامل تھے ۔
پولیٹیکل نائب تحصیلدار باڑہ کو تبدیل کرکے تحصیلدار طورخم تعینات کیا گیا ہے جبکہ اس کی پیش رو نائب تحصیلدار ساز محمد کو تحصیل باڑہ کا نائب تحصیلدار مقرر کیا ہے۔فاٹا سیکرٹریٹ کے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق نائب تحصیلدار باڑہ نیک محمد کو طورخم کے نئے تحصیلدار کے حیثیت سے آج چارج سنبھالی گئی۔جب کہ ان کی جگہ نائب تحصیلدار طورخم کو تحصیل باڑہ رپورٹ کر دیا گیا ہے۔
 

باڑہ نیوز ڈاٹ نیٹ
خیبرایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شا ہ نے جمرود شاہ کس میں تحصیل باڑہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کی فائرنگ سے شہید خاصہ داروں کے لئے شہداء پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔ پیر کے روز پی اے خیبر تحصیل باڑہ کے علاقہ برقمبر خیل میں دونوں شہداء کے گھر گئے اور ان کی فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہرممکن مد د کی یقین دہانی کرائی۔ پولیٹیکل ایجنٹ نے کہا کہ شہید اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گا اور انہیں شہداء پیکیج دیا کے معمول کا معاوضہ دیا جائے گا۔

 

باڑہ نیوز ڈاٹ نیٹ 
تحصیل باڑہ اکاہ خیل سے شدت پسندوں نے ایک شخص کو جاسوسی کے الزام میں اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے ۔واقعات کے مطابق اتوار کی شام کو تحصیل باڑہ اکاہ خیل کے علاقہ درو اڈہ سے مسلح شدت پسندوں نے مسمی سید غنی ولد عظمت خان اکاہ خیل کو جاسوسی کے الزام میں اغواء کر کے نا معلوم جگہ پر منتقل کیا ہے ۔پولیٹیکل حکام نے واقعے کی تصدیق کی ہے ۔

باڑہ نیوز ڈاٹ نیٹ 
تحصیل باڑہ اکاہ خیل میں شدت پسندوں اور اکا ہ خیل امن شریشتہ کے درمیان فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ۔دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کے تبادلے ہوئے تاہم دیگر نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے ۔واقعات کے مطابق باڑہ اکاہ خیل کے مضافاتی علاقوں میں اکاہ خیل کے امن شریشتے اور مقامی شدت پسندوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کے تبادلے ہوئے جس کے نتیجے میں مقامی قبیلہ اکاہ خیل سے تعلق رکھنے والے دلدار ولد گلبر نامی ایک راہگیر فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے جو مقامی لوگوں نے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا ۔

باڑہ نیوز ڈاٹ نیٹ 
خیبر ایجنسی تحصیل جمرود کے علاقہ شاہ کس میں مسلح شدت پسندوں نے تحصیل باڑہ سے تعلق رکھنے والے خاصہ دار فورس کی چلتی گاڑی پر فائرنگ ایک حوالدار سمیت دو خاصہ دار جاں بحق ۔شدت پسند موقع واردات سے فرار ہونے میں با آسانی کامیاب ہو گئے ۔پولیٹیکل حکام کے مطابق اتوار کی سہہ پہر کو تحصیل جمرود کے علاقہ چارماروکے مقام پر چند مسلح شدت پسند پہلے سے تھاک میں بیٹھے تھے کہ اس دوران تحصیل جمرود کی جانب سے تحصیل باڑہ کے بر قمبر خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے خاصہ دار فورس کے حوالدار وہاب خان اور سپاہی رحمان شاہ سر کاری ڈیوٹی سے دونوں اپنے پرائیویٹ گاڑی میں سلف سودا لیکر گھر جارہے کہ اچانک شدت پسندوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دونوں خاصہ دار اہلکار موقع پر طبی امداد سے قبل دم توڑ گئے ۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری اور خاصہ دار فورس نے مشترکہ طور پر جائے وقوعہ کے آس پاس میں سرچ اپریشن شروع کر کے دو درجن سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے حوالات منتقل کئے جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں اہلکاروں کی میتوں کو شاہ کس لیوی سنٹر میں پولیٹیکل انتظامیہ باڑہ کے حوالے کر دیا جو بعد میں انہیں بر قمبرخیل میں اپنے ورثاء کے حوالے کر دی ہے جنہیں بعد اذاں پکہ تاڑہ بر قمبر خیل میں سپرد خاک کر دئے گئے ۔

باڑہ نیوز ڈاٹ نیٹ 
جمرود کے علاقہ ملاگوری میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک نوجوان نے خود کشی کر لی ہے ۔اطلاعات کے مطابق تحصیل جمرود کے نواحی علاقہ ملاگوری مراد ڈھنڈ میں ملاگوری قبیلے سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ نوجوان زاہد ولد راسن خان دل برداشتہ ہو کر خود کو کلاشنکوف سے فائر کر کے خود کشی کر لی ہے ۔خود کشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔
شہید حوالدار وہاب خان کی فائل فوٹو 

 

با خبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ملا گل محمد ایک شدت پسند تنظیم کی ایماء پر بر قمبرخیل کے امر بالمعروف تنظیم کے رہنماؤں امیر نیاز گل اور اور مقامی رہنماء منصف علی خان کو بم دھماکے سے اڑانا چاہتے تھے مگر معجزانہ طور پر دونوں حملوں میں دونوں رہنماء محفوظ رہے ۔ذرائع نے بتایا کہ بم حملے میں ملوث گل محمد نامی شخص کا تعلق بھی امر بالمعروف کے اہم اراکین میں سے تھا 

 

 

خیبر ایجنسی جمرود کے علاقے غنڈی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے آٹھ اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں جبکہ حملے میں سیکورٹی فورسز کی تین گاڑیاں تباہ ہو گئیں ہیں
 

 

فخر سٹوڈنٹس اورنگ زیب شہید کے بھائی اصغر خان کی باڑہ نیوز کو ایک خصوصی انٹر ویو

تیراہ میں مقامی شخص کے گھر کا آگ بجھانے والے مقامی لوگوں پر شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں ۔

 

تیراہ بر قمبرخیل کے نان رجسٹرڈ آئی ڈی پیز کی واپسی تاخیر کا شکار ۔ایف ڈی ایم اے کی ناقص انتظامات کی وجہ سے سیکڑوں آئی ڈی پیز تیراہ واپسی کے لئے بے تاب ہے ۔پولیٹیکل انتظامیہ باڑہ کے مطابق تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور بہت جلد واپسی کا اعلان کیا جائے گا ۔۔۔۔اسسٹنٹ پو لیٹیکل ایجنٹ باڑہ ناصرخان

 

آج 15 جولائی سے باڑہ نیوز ویب سائٹ شروع ہو چکی ہے ۔آ ج سے روزانہ اس ویب سائٹ پر آپ کو خیبر ایجنسی کے تمام تحصیلوں کی تازہ خبریں ملاحظہ کر سکتے ہیں ۔

 

 

گزشتہ چار سالہ کرفیو اور مسلسل آپریشنوں نے باڑہ کے صاحب استطاعت لوگوں کو بھی بھیک مانگنے پر مجبور کیا ہے۔ اختیار بادشاہ

 

 

تیراہ بر قمبر خیل کے نقل مکانی کرنے والے نان رجسٹرڈ خاندانوں کی تیراہ واپسی 14جولائی سے دورانی کیمپ صدہ سے شروع ہوگی پولیٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی نے ایف ڈی ایم اے کی تعاون سے نقل مکانی کرنے والے نان رجسٹرڈ خاندانوں کی واپسی کو حتمی شکل دے دی ہ

 

 
باڑہ میں چوبیس گھنٹوں میں مسلسل بیس گھنٹے کی بجلی لوڈشیڈینگ جاری عوام بے بس
 

 

ٹیسکو اہلکاروں نے باڑہ میں بجلی چوری کرکے گزشتہ کئی سالوں سے کروڑوں روپے ہڑپ لئے۔
 
 
محکمہ ایجوکیشن خیبر ایجنسی اور پولیٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی کی جانب سے جمرود میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں تقسیم انعامات پر باڑہ کے پرائیویٹ سکولز ایسوسی رایشن کے رہنماؤں نے شدیدرد عمل کا اظہا

 

 

 

 

 

 

 

 

 

KHYALMAT SHAH AFRIDI